تھنہ منڈی بازار کا معائینہ کیا گیا

 تھنہ منڈی // نائب تحصیلدار تھنہ منڈی کی قیادت میں حکام نے قصبہ کا معائینہ کیا جبکہ اس دوران کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی بھی عمل میں لائی گئی ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رجوری کی ہدایت پر کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال میں ، نائب تحصیلدار تھنہ منڈی چوہدری قمرالدین نے محکمہ فوڈ سپلائی کے عملے ، میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی اور ایس ایچ او تھنہ منڈی فرید احمد چوہدری کے ہمراہ مین بازار تھنہ منڈی کا اچانک معائینہ کیا اور کووڈ-19 کے ایس او پیز کی پیروی نہ کرنے والے دکانداروں پر تقریباً 2000 روپے جرمانہ عائد کیا۔ ماسک و دیگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف مزید سخت کارروائی کا انتباہ دیتے ہوئے آفیسر موصوف نے کہا کہ سماج کے ہر ایک فرد کو چاہئے کہ وہ اس مشکل وقت میں اپنا کاروبار کرنے کیساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرئے۔نائب تحصیلدار نے کہا کہ تمام لوگ کووڈ-19 کے ایس او پیز کی پیروی کریں ورنہ حکم کی نافرمانی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے اس دوران ماسک کا استعمال اور زمینی سطح پر معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے سمیت کووڈ مناسب طرز عمل کے نفاذ کی تلقین کی۔