تھنہ منڈی آپریشن ختم | سیکورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے

راجوری //راجوری ضلع کے تھنہ منڈی سب ڈویژن میں ملی ٹینٹوں کیخلاف شروع کردہ آپریشن کو ختم کر کے راجوری اور پونچھ ضلع میں سیکورٹی ہائر الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔تھنہ منڈی سب ڈویژن کے کبھلاں علاقہ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ملی ٹینٹوں کی مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقہ کا محاصرہ کرکے بڑی پیمانے پر تلاشی مہم چلائی گئی تھی تاہم اس دوران مکینوں کو جنگلاتی علاقہ سے فائرنگ کی آوازیں بھی آئی تھی ۔جموں وکشمیر پولیس اور فوج کی جانب سے سنیچر او ر اتوار کی شام تک جاری رہا تاہم اس کے بعد اس کو ختم کردیا گیا ۔ایک سنیئر آفیسر نے بتایا کہ وہ معاملہ پر زیادہ کچھ نہیں بتا سکتے تاہم اس آپریشن کو ختم کردیا گیا ہے ۔دریں اثنا دونوں سرحدی اضلاع میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ سیکورٹی فورسز کو چوکس رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہیں ۔