تھنہ منڈی۔ درہ سڑک پر تار کول بچھانے کا مطالبہ

 تھنہ منڈی // تھنہ منڈی سب ڈویژن کے مکینوں نے تھنہ تا درہ سڑک پر جلدازجلد تار کول بچھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فوری طور پر مذکورہ سڑک پر تار کول بچھانے کا عمل شروع کیا جائے کیونکہ یہ رابطہ سڑک اب بہت پرانی اور کافی مضبوط ہے لہذا اب اس پر تارکول بچھانے کا عمل شروع کیا جائے۔ غور طلب ہے کہ سب ڈویژن تھنہ منڈی کے اکثر دیہات میں رابطہ سڑکیں انتہائی خستہ حالی کا شکارہ ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے جہاں مکینوں کو مشکلات درپیش ہیں وہیں ٹرانسپورٹروں کو بھی کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عبد الرشید نامی ایک شخص نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دیہات میں سڑکیں پیدل چلنے کے قابل بھی نہیں ہیں۔ لہذا وقت کی اہم ضرورت ہے کہ علاقہ میں تعمیراتی عمل شروع کیا جائے۔ اس سلسلے میں موضع درہ ، کھنیال کوٹ، ڈھوک اور نیلی بھٹیلی کے مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پر تار کول کے عمل کو مکمل کرنے کے ساتھ ہی نالیوں کا بندوبست بھی کیا جائے تاکہ عوام کی پریشانیوں کا ازالہ ہو سکے۔