تھرو کے لوگ پانی کی سہولیات سے محروم

 
تھرو //ضلع ریاسی کے تحصیل تھرو پنچایت ہاڑیوالالینچہ کے وارڈنمبر 10 ھاڑیوالااور وارڈنمبر 6لینچہ کے لوگ پانی کی سہولیات سے محروم ہیں اور پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں۔ لوگوں نے الزام لگایا کہ یہاں کی طرف نہ سرکار اور نہ ہی ضلع انتظامیہ کوئی دھیاں دے رہے ہیں اور لوگ ہر وقت اپنی روداد سرکار اور انتظامیہ تک پہنچاتی ہے لیکن تمام بے سود ثابت ہو جاتی ہیں۔اس سلسلے میں لوگ مرد وزن ہاتھوں میں خالی برتن لے کر اپنے گھروں سے باہر آئے اور سرکار و انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی ۔انہوں نے کہا کہ ان مبارک دنوں میں بھی یہاں کے لوگوں کو پیاسہ رکھا جا رہاہے جو یزیدوں سے کم نہیں ہیں ۔خواتین و بچوں کو کئی کئی کلو میٹر دور دشوار گزار راستوں سے پینے کا پانی لانا پڑتا ہے اور حوض بھی خالی پڑے ہوئے ہیں ۔ایک مقامی شہری شوکت جازب نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ یہاں کی عوام کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہی ہے لیکن سرکار کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ انہو نے کہا آج اکیسویں صدی میں بھی یہاں کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔انہوں نے سرکار اور انتظامیہ سے ا پیل کی کہ جلد از جلد پانی کے ساتھ ساتھ دوسری سہولیت لوگوں تک پہنچائیں تا کہ یہاں کی عوام بھی باقی دنیا کی طرح زندگی بسر کر سکیں ۔