تھانے میں حادثاتی فائرنگ

ترال // کولگام پولیس تھانے میں حادثاتی طور پر ایک کانسٹیبل کی بندوق سے گولیوں نکلنے کے باعث 2زخمی پولیس اہلکاروں میں سے ایک 7روز بعد صورہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔یہ واقعہ کولگام میں 4دسمبر کو پیش آیا تھا۔کانسٹیبل فیاض احمد بلٹ نمبر 543ولد محمد عبداللہ گنائی ساکن لری بل ترال اور اسکا ساتھی ظہیر عباس بلٹ نمبر840 شدید طور پر زخمی ہوئے تھے۔کانسٹیبل فیاض احمد صورہ اسپتال میں 7روز تک داخل رہا اور سوموار کو چل بسا ۔ظہیر عباس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔