سڈنی/ تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی خواتین ٹی -20 ورلڈ کپ گروپ بی مقابلہ منگل کو بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا۔تھائی لینڈ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا انتخاب کیا اور نتاکن چتم (56) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 20 اوور میں تین وکٹ پر 150 رنز بنائے لیکن اس کی اننگز ختم ہوتے ہی بارش شروع ہو گئی اور میچ دوبارہ شروع نہیں ہو پایا، لہذا میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔پاکستان نے چار میچوں میں ایک جیت حاصل کی اور اسے دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ تھائی لینڈ کو تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یو این آئی