تھائی لینڈ میں14 سالہ لڑکے کی فائرنگ ۔ 3افراد ہلاک

بنکاک// تھائی لینڈ کے دارالحکومت کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بنکاک کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی اور لوگ ایک دوسرے کو قدموں تلے کچلتے ہوئے دوڑنے لگے۔ گولیاں متعدد افراد کو لگیں۔پولیس نے شاپنگ مال سے مسلح ملزم کو حراست میں لے لیا جس کی عمر صرف 14 سال ہے۔ ملزم کی شناخت سیام پیراگون کے نام سے ہوئی ہے تاہم ابھی فائرنگ کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا۔ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کے دوران 3 لاشیں اور 10 کے قریب زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔