تپ دق کے عالمی دن کی مناسبت سے لیکچر کا انعقاد

نوشہرہ //فوج کی جانب سے نوشہرہ سب ڈویژن میں تپ دق کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک بیداری لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔اس سلسلہ میں تقریب کا اہتمام تپ دق کی عالمی وبا اور اس بیماری کے خاتمے کیلئے درکار کوششوں کے بارے میں عوامی آگاہی پیدا کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ ورلڈ ٹی بی ڈے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی طرف سے منتخب کردہ آٹھ سرکاری عالمی صحت عامہ کی مہم کی روشنی میں آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا ۔آرمی میڈیکل آفیسر نے لوگوں کو ٹی بی سے جڑی مختلف غلط فہمیوں کے ساتھ اسباب، علامات، بدنما داغ اور علاج کے بارے میں بیداری پیدا کیا۔ لوگوں کو کسی شخص کی صحت اور سماجی حیثیت پر ٹی بی کے خطرناک اثرات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ پروگرام میں کل 47 افراد نے شرکت کی۔مقامی لوگوں نے فوج کی کوششوں کی سرہانہ کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل بھی مذکورہ نوعیت کے پروگرام منعقد کئے گئے تھے جبکہ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ بھی مذکورہ عمل کو جاری رکھا جائے گا ۔