تپن کمار ڈیکا آئی بی سربراہ ’را‘ چیف کو ایک سال کی توسیع

نیوز ڈیسک

 

نئی دہلی// سینئر آئی پی ایس افسر تپن کمار ڈیکا کو جمعہ کو انٹیلی جنس بیورو (IB)کا سربراہ مقرر کیا گیا، وہ اروند کمار کی جگہ لیں گے جن کی توسیع شدہ مدت 30 جون کو ختم ہو رہی ہے۔پرسنل منسٹری کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری حکم کے مطابق ڈیکا، جو آئی بی کے آپریشنز ونگ کو سنبھال رہے ہیں، دو سال کے لیے نئے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ وہ ہماچل پردیش کیڈر سے 1988 بیچ کے افسر ہیں۔وزارت نے ایک اور حکم میں کہا کہ سمنت گوئل، جو ریسرچ اینڈ انالیسس ونگ (R&AW) کے سربراہ رہے ہیں، کی میعاد میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔