توی سے 2لاپتہ نوجوانوں کی لاشیں برآمد

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//جموں میں دریائے توی میں ڈوبنے والے 2نوجوانوں کی لاشیں لاپتہ ہونے کے دو دن بعد توی ندی سے دو نوجوانوں کی لاشیں نکالی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ راجندر سنگھ اور ابھیکاش سنگھ کا سامان جمعہ کو کشن پورمنوال میں گاؤں کے قریب توی ندی کے کنارے سے ملا، جب وہ دریا میں نہانے کیلئے گئے تھے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر تلاشی مہم شروع کی اور ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں اس میں شامل ہوئیں، جس کے بعد راجندر کی لاش ہفتہ کو برآمد ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ فوج کے نو پیرا یونٹ کی ایک ٹیم بھی تلاشی مہم میں شامل ہوئی تاہم اتوار کی دوپہر دوسرے نوجوان کی لاش کی برآمدگی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ حکام نے مزید کہا کہ دونوں مقتولین کی لاشیں قانونی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئیں۔