توہین عدالت معاملہ | پرشانت بھوشن پر ایک روپیہ کا جرمانہ

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے قصوروار مشہور وکیل پرشانت بھوشن پر پیر کو ایک روپیہ کا جرمانہ لگایا اور جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے پر ان پر تین سال کی وکالت پر روک لگانے اور تین ماہ کی سزا کا حکم دیا۔جسٹس ارون مشرا کی بینچ نے کل پرشانت بھوشن توہین عدالت معاملے پر یہ حکم سنایا۔پرشانت بھوشن پر ایک روپیہ کا جرمانہ لگایا ہے جس کی ادائیگی 15 ستمبر تک کرنی ہے ۔جرمانہ ادا نہ کرنے پر پرشانت بھوشن تین سال تک وکالت نہیں کر سکیں گے اور تین ماہ کی سزا بھگتنی ہوگی۔