تومر نے 31 جنوری کو آل پارٹی میٹنگ بلائی

نئی دہلی// پارلیمانی امور کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے بجٹ سیشن کو خوشگوار ماحول میں چلانے کے لئے 31 جنوری کو کل جماعتی میٹنگ بلائی ہے ۔ مسٹر تومر پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے پہلے دن 31 جنوری کو شام تین بجے تمام جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کرکے ان سے بجٹ اجلاس کو خوشگوار ماحول میں چلانے کے لئے بات چیت کریں گے ۔ قابل ذکر ہے کہ 31 جنوری سے پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس کا آغاز ہورہا ہے ۔ پہلے دن صدر کے خطاب کے ساتھ ہی اس کا آغاز ہوگا اور بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جانا ہے ۔ روایتی طور پر،انتخابی سال میں اپنی میعاد ختم کرنے والی حکومت عبوری بجٹ پیش کرتی ہے لیکن مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ اس بار کا بجٹ مطالبات زر سے کچھ زیادہ ہوگا۔ حزب اختلاف کی جماعتیں بھی دیگر موضوع کے ساتھ اس سلسلے میں بھی ہنگامہ کرسکتی ہیں ۔ پارلیمنٹ کے گزشتہ سیشن میں حزب اقتدار اور اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے کاروائی میں خلل پڑا تھا اور لوک سبھا 53 فیصد اور راجیہ سبھا میں 73 فیصد وقت ضائع ہو گیا تھا۔یو این آئی