تولہ مولہ بارسو رابطہ سڑک پر گندگی اور گوبر کے ڈھیر | راہگیر ذہنی کوفت کا شکار،چلنے پھرنے میں مشکلات

گاندربل//ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے سے بارسو تک تین کلومیٹر رابطہ سڑک پر جگہ جگہ گندگی اور گوبرکے ڈھیر نظر آرہے ہیں جس کے سبب چاروں طرف بدبو پھیلی ہے۔سنٹرل یونیورسٹی کے تولہ مولہ کیمپس میں روزانہ دیگر اضلاع سے متعدد ملازمین اور طلباء کا یہاں آنا جانا رہتا ہے لیکن سڑکوں پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر انہیں ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایک مقامی شہری رفیع احمد قریشی نے بتایا کہ سڑک پرجگہ جگہ گندگی اور گوبر کے ڈھیر جمع ہیںجس سے آس پاس کا ماحول آلودہ ہوچکاہے ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس سلسلے میں مقامی آبادی سے کئی بار اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لینے کی اپیل کی گئی لیکن ملوثین نے اپنا طرزعمل درست نہیں کیا۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اس سلسلے میںمطامداخلت کی اپیل کی ہے ۔