توسہ میدان بڈگام میں زنگ آلودہ شیل کوناکارہ بنایاگیا

ارشاداحمد
بڈگام//توسہ میدان بڈگام میں پولیس نے ایک زنگ آلودہ شیل کوناکارہ بنادیا۔پیر کی صبح مقامی لوگوں نے توسہ میدان کے مضافات میں ایک زنگ آلودہ خول کودیکھااورپولیس کوبروقت مطلع کیا۔پولیس نے کسی جانی یامالی نقصان سے بچنے کیلئے بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کیاجس کے اہلکاروں نے زنگ آلودہ خول کو ناکارہ بنادیا۔واضح رہے سن1964سے توسہ میدان فوج کو 50سال کیلئے پٹہ پر دیاگیاتھا اور اس علاقہ کوفوج چاندماری کیلئے استعمال کرتی تھی۔18اپریل2014کوپٹے کی مدت مکمل ہونے کے بعد فوج نے توسہ میدان کو پھرسے پٹہ پرلینے کی کوشش کی تاہم توسہ میدان کے آس پاس کی آبادی نے لیزمیں توسیع کے خلاف احتجاج کیاجس کے نتیجے میں لیزکی مدت ختم کردی گئی اور توسہ میدان کو 30مئی2016کوعام لوگوں کیلئے کھول دیاگیاتاہم یہاں وقتاًفوقتاًناکارہ یازنگ آلودہ شیل برآمد ہوتے رہتے ہیں۔