تودے گرنے کی وارننگ

جموں //ایس اے ایس ای کی جانب سے ملی جانکاری کے مطابق بارہمولہ ، گلمرگ ، پھرکیاں زڈ گلی ، کپواڑہ ۔ چوکی بل ۔ ٹنگڈار اور بانڈی پورہ میں درمیانہ درجے کے تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ اسی طرح پونچھ ، راجوری ، ریاسی ، رام بن ، ڈوڈہ ، کشتواڑ ، اودھمپور ، اننت ناگ ، کلگام ، بڈگام ، گاندر بل ، کرگل اور لہیہ اضلاع اور سرینگر جموں قومی شاہراہ پر حلقے تودے گرآنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ ڈیساسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے تودے گرآنے والے علاقوں میں رہایش پذیر لوگوں سے کہا ہے کہ وہ احتیاط برتیں ۔