توانائی کے شعبے میں شراکت داری

نئی دہلی//ہندوستان اور نیپال نے توانائی کے شعبے میں شراکت داری میں اہم حصولیابی پانے کے ساتھ ہی آج اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدسے متعلق تنازعہ کا پرامن اور بات چیست سے حل نکالا جائے گا اور اسے سیاسی رنگ دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا کے درمیان دو طرفہ اجلاس میں اس پر اتفاق کیا گیا۔ میٹنگ میں، دونوں رہنماؤں نے تین پروجیکٹس کا آغاز کیا جن میں جے نگر کُرتھا ریلوے لائن بھی شامل ہے اور ان کی موجودگی میں تعاون کے چار معاہدوں پر دستخط کیے گئے ۔جن پروجیکٹس کو شروع کیا گیا ن میں بہار جے جے نگر سے نیپال کُرتھا تک تقریباً 35 کلو میٹر لمبی سرحد پار ریلوے لائن کا افتتاح کیا۔