تنویر صادق کا شہر خاص کے متعدد علاقوں کا دورہ

سرینگر // نیشنل کانفرنس کے لیڈر تنویر صادق نے کل شہر خاص کے درجنوں علاقوں کا دورہ کیا جس دوران لوگوں نے اس بات کی شکایت کی کہ موجودہ حکومت نے ماہ رمضان کی آمد پربھی لوگوں کو راحت پہنچانے یا انہیں ضروری اور لازمی خدمات دستیاب رکھنے کے لئے کوئی مناسب اور معقول اقدامات نہیں کیں جو قابل مذمت ہے ۔ لوگوں کو بنیادی سہولیات خصوصاً راشن گاٹھوں پر ابھی تک معیاری چاول ، کھانڈ ، چاول ، سٹاک نہیں کیا گیا ہے ۔ صارفین کو گذشتہ کہیں مہینوں سے کھانڈ کی فراہمی سے محروم رکھا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ مٹی کا تیل اور رسوئی گیس کی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، بجلی کی سپلائی میں بھی خلل رہتی ہے حالانکہ لوگوں نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ سحری اور افطار کے وقت ساتھ ساتھ نماز تراویح کے دوران بغیر خلل بجلی مہیا رکھا جائے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس موقع پر تنویر صادق نے کہا کہ حکومت پہلے ہی عوامی مشکلات دور کرنے میں سرے سے ہی ناکام ہوچکی ہے۔ڈاکٹرفاروق عبداللہ کی ہدایت پر تنویر صادق نے جاری ترقیاتی کاموں اور فلاحی کاموں کا جائزہ لیا جو زیر تکمیل ہے۔ انہوں نے حکومت ضلع انتظامیہ سے اپیل کی خصوصاً ڈیویژنل کمشنر کشمیر ، ڈی سی سرینگر سے اپیل کی کہ وہ ذاتی طورپر لوگوں کے مشکلات دور کرنے کے لئے توجہ دے اوررمضان المبارک کے پیش نظر لوگوں کو تمام سہولیات اور راحت پہچانے کی کوشش کی جائے جو ہمارا اخلاقی اور بنیادی فرض بن جاتا ہے ۔