تنظیم المکاتب کے ریجنل دفتر کی افتتاحی تقریب

پونچھ// تنظیم المکاتب کی جانب سے سرنکوٹ میں ریجنل دفتر کا افتتاح کیا گیا۔اس موقعہ پر مولانا کرامت حسین جعفری نے فیتہ کاٹ کر نئے آفس کا افتتاح کیا۔ تقریب میں مولانامختار حسین جعفری، مولانانقی عسکری،مولاناسید کرار حسین جعفری، مولانا سید ظہور علی نقوی، مولانا اعجاز حسین، مولانا توقیر حسین،مولاناصفدر حسین شاہ، ریجنل سکریٹری تنظیم المکاتب سید عزیز جعفری، سید منظور جعفری، کفایت حسین صوفی،جعفر حسین ونتو، ڈاکٹر افتخار حسین جعفری کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے۔افتتاحی تقریب میں مولانا اعجاز حسین نے کہا کہ نئی نسل کو دینی تعلیم و تربیت کا جدید، مربوط اور منظم نظام ہی تنظیم المکاتب کا طرہ امتیاز ہے، اس نظام کی وجہ سے مرحوم مولاناغلام عسکری کی فکر آئندہ نسلوں تک پہنچ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکریٹری تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر کی قیادت میں تربیتی نظریاتی ویژن کی روشنی میں قرآن وحدیث کے علوم کے فروغ اور تفہیم پر اپنا دینی خدمت کا کام آگے بڑھا رہا ہے۔ مولانانقی عسکری نے خطاب کرتے ہوِئے کہا کی تنظیم المکات جدید نصاب اور نئی ٹیکنیکس کے استعمال کر کے نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے اہم رول ادا کر رہا ہے۔مولانا مختار حسین جعفری نے مقامی لوگوں کو دینی اداروں کی جانی مالی معاونت کرنے کی اپیل۔تقریب کا اختتام مولانا ظہور علی نقوی کی دعا سے ہوا۔