تنزانیہ ویکسین سے انکار کرنے والا واحد ملک

لندن //اس وقت اگرچہ دنیا میں کورونا وائرس سے تحفظ کی متعدد ویکسین کا استعمال جاری ہے تاہم اس کے باوجود دنیا کا ایک ایسا ملک بھی ہے جو ویکسین کو استعمال کرنے سے انکاری ہے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ دنیا کے پسماندہ ترین خطے افریقہ میں واقع اس ملک نے گزشتہ برس جون میں ہی دعویٰ کیا تھا کہ وہ کورونا سے فری ہوچکا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق تنزانیہ کے صدر جان موگوفلی نے ایک بار پھر کورونا سے تحفظ کی ویکسین کو استعمال کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس کے اثر پر شکوک و شبہات کا اظہار بھی کیا۔جان موگوفلی نے عوامی جلسے میں ماسک کے بغیر خطاب میں کہا کہ ان کے ملک سمیت خطے کو خدا ہی بچا سکتا ہے۔