تنخواہوں کوریاستی بجٹ سے غیرمنسلک کرنے کامطالبہ

 ادہم پور//جموں وکشمیررہبرتعلیم ٹیچرس فورم ادہم پوراکائی نے ایس ایس اے ٹیچروں کی تنخواہوں کوریاستی بجٹ سے ڈی لنک کرنے کے مطالبے کولے کرزونل اورتحصیل سطح پراحتجاجی مظاہرے کئے۔اس سلسلے میں رانی پاررام نگرمیںفورم کے سینئرنائب چیئرمین بھوپندرسنگھ کی قیادت میں ایس ایس اے ٹیچرجمع ہوئے اورایس ڈی ایم دفتررام نگرکی جانب ریلی کی صورت میں مارچ کیااورپھرایس ڈی ایم رام نگرکوایک میمورنڈم پیش کیاجواعلیٰ حکام کوسونپاجائے گا۔اس دوران ایس ڈی ایم دفتررام نگرکے باہراحتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھوپندرسنگھ نے حکومت کوایس ایس اے ٹیچروں کی تنخواہیں ریاستی بجٹ سے ڈی لنک نہ کرنے کیلئے تنقیدکانشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی ہٹ دھرمی کے رویے کے سبب ہزاروں رہبرتعلیم ٹیچروں کوسڑکوں پرآکراحتجاج کرنے کیلئے مجبورہوناپڑرہاہے۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیرخزانہ نے اسمبلی کے فلورمیں یقین دہانی کرائی تھی کہ ایس ایس اے ٹیچروں کی تنخواہوں کوریاستی بجٹ سے ڈی لنک کرایاجائے گالیکن ابھی تک حکومت نے اس وعدے کوپورانہیں کیاہے اورایس ایس اے ٹیچرگذشتہ کئی مہینوں کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔صوبائی چیف کوآرڈی نیٹر پریتم دھیمان نے کہاکہ ریاستی حکومت پرزوردیاکہ ایس ایس اے ٹیچروں کی تنخواہوں کوریاستی بجٹ سے غیرمنسلک کیاجائے بصورت دیگرٹیچربچوں اورافرادخانہ سمیت احتجاج کرنے پرمجبورہوجائیں گے۔اس دوران احتجاجی ریلی میں وریندرشرما،منموہن سنگھ،سنجے شرما، کمل سنگھ،روی کانت شرما،روی کمار،سوہن لال، انیل کمار، سنجے سنگھ،رومیش کمار،نریندرسنگھ،سنیل سنگھ،شکنتلادیوی، نوین ڈوگرہ، شام سنگھ، انیتاکماری، نیلم ، سمن،سشما،پونم ،نیتیکاودیگران شامل تھے۔اسی طرح زونل صدرسریندرکھجوریہ اورڈی پی ادہم پور کلدیپ کٹوچ کی قیادت میں ایس ایس اے ٹیچروں نے پنچاری زون میں احتجاجی مظاہرہ کیااورحکومت کوتنقیدکانشانہ بنایا۔زونل صدرسریندرکھجوریہ نے تمام شرکاء کاشکریہ اداکیا۔زونل صدرچہنینی سرجیت سنگھ نے چہینی میں احتجاج کیا۔اسی طرح ادہم پورزون میں ایس ایس اے ٹیچروں نے سچن شرماکی قیادت میں ،چرن سنگھ زونل صدرزون ڈوڈہ کی قیادت میں ڈوڈومیں احتجاجی مظاہرے کئے۔