سرینگر// جموں کشمیر اینڈ لداخ آل ڈیپارٹمنٹ کلرکل ایسوسی ایشن نے تنخواہوں میں تفاوت دور کرنے کیلئے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے7مئی کو سیول سیکریٹریٹ گھیرائو کا اعلان کیاہے۔ احتجاجی کلرکوں نے سرینگر میں کار ریلی کی جس کے بعد پریس کالونی لالچوک میں احتجاج کرتے ہوئے تنخواہوں میں تفاوت دور کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاجی کلرکوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارر اٹھا رکھے تھے اور وہ وہ اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کر رہے تھے۔ کلرکل ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری آصف حبیب نے کہا کہ حکومت نے ایک اور کمیٹی کو کلرکوں کے تنخواہوں میں تفاوت دور کرنے کیلئے تشکیل دی جو کہ کلرک عملے کیلئے بدقسمتی اور نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار کمیٹیوں کی تشکیل کا مقصد تاخیری حربہ ہے جوبدقسمتی ہے کیونکہ مذکورہ مطالبے کو پہلے ہی2تنخواہ کمیشنوں ویاس کمیٹی2007اور کھانڈے کمیٹی2012نے نہ صرف جانچ کی ہے بلکہ تفاوت دور کرنے کے حق میں سفارشات بھی کی ہے۔ انہوں نے احتجاجی پروگرام کو جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ7مئی کو کلرک عملہ سیکریٹریٹ کا گھیرائو کریں گے جبکہ7مئی تک ہڑتال بھی جاری رہے گی۔
تنخواہوں میں تفاوت کیخلاف کلرکل سٹاف ایسوسی ایشن کا احتجاج
