تنخواہوں میں تفاوت دور کیا جائے

سرینگر//گزیٹیڈایگریکلچرافسروںنے ریاست کے گورنر سے اپیل کی ہے کہ ایگریکلچرافسروں کی تنخواہوں میں تفاوت کودورکیاجائے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایگریکلچرافسروں کی تنخواہوں میں ویٹرنیری ڈاکٹروں کی طرح تفاوت کو دور کرنے کی تجویز  2006سے حکومت کے زیرغور ہے اور اس کاتذکرہ حکومت کی یقین دہانیوں سے متعلق کمیٹی کی 17ویں  اور 19ویں رپورٹ میں ریاستی اسمبلی کے ایوان میں 29مارچ 2012 اور 25 فروری 2014کوبالترتیب کیاگیا ۔یہاں اس بات کاذکر بھی لازمی ہے کہ سابق حکومت کے وزیراعلیٰ نے جون2016میںایگریکلچر پروڈکشن اورخزانہ محکموںکے کمشنرسیکریٹریوں کو ہدایت دی تھی کہ گزیٹیڈ ایگریکلچرپیشہ وروں کو بھی ویٹرنری ڈاکٹروں کی طرح کیریرمیں ترقی کے مواقع فراہم کئے جائیں۔اس تجویزکی پہلے ہی ایگری کلچر پروڈکشن محکمہ اور خزانہ محکمہ نے سفارش کی ہے لیکن اب یہ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں رُکی پڑی ہے۔2018-19کے بجٹ خطاب میں اُس وقت کے وزیرخزانہ نے ایوان اسمبلی میں کہا کہ حکومت نے ایگریکلچر پیشہ وروں کے مطالبات پرغور کیا ہے لیکن افسوس یہ ہے کہ تب سے اس بارے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔بیان میں ایگریکلچر افسروں نے گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی دیرینہ مانگ کو پورا کرنے کیلئے فوری اقدام کریں۔