تمغہ جیت کر واپسی

بڈگام//ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان نے نے حال ہی میں ماسکو روس میں ووشو چمپئن شپ 2022 ٹورنامنٹ میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والی بین الاقوامی ووشو کھلاڑی سعدیہ طاریق کی واپسی پر سرینگر کے طیران گاہ پر ایس ایس پی بڈگام نے پرتپاک استقبال کرتے ہوئے ان کی آمد پر گلدستہ پیش کیا۔ایس ایس پی بڈگام نے ان کا استقبال کرتے ہوئے ان کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی باعث افتخار ہے.۔کیونکہ اس سے ابھرتے ہوئے ہنر مند باصلاحیت کھلاڑی کو ترغیب ملتی ہے کہ وہ بھی اپنی ہنر اور قابلیت کا مظاہرے کرتے ہوئے کھیل میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دے۔اس موقع پر انہوں نے سعیدہ طاریق کو مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔