یو این آئی
نئی دہلی// صحت و خاندانی فلاح وبہبود کی مرکزی وزارت نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو تمباکو کے مضر اثرات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر براڈکاسٹر اس کی تعمیل نہیں کرتے ہیں تو سخت کارروائی کی جائیگی ۔نوٹیفکیشن میں مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے کہا کہ انسداد تمباکو انتباہات کیلئے نئے قواعد جاری کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر براڈ کاسٹرز یا پبلشرز تمباکو کی مصنوعات سے متعلق قوانین پر عمل نہیں کرتے ہیں تو مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود اور وزارت اطلاعات و نشریات ان کیخلاف سخت کارروائی کریگی۔