تمام نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن آن لائن کرانے کا حکم

 سرینگر// ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر نے کشمیر ڈویژن کے تمام چیف ایجوکیشن آفیسران (سی ای اوز) کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام نجی تعلیمی پرائیویٹ سکولوں کی نشاندہی اور رجسٹریشن آن لائن طریقہ کار سے کریں۔بدھ کے روز ایک سرکیولر جاری کرتے ہوئے ناظم تعلیمات نے وادی کے تمام چیف ایجو کیشن افسران سے کہا ہے کہ وہ پرائیویٹ سکولوں کی نشاندہی اور آن لائن موڈ پر انکی رجسٹریشن کرائیں تاکہ ایک شفاف اور موثر گورننس کی طرف ایک بڑی اصلاح کی جائے۔ "انتظامی شعبہ کی ہدایات کے مطابق خط نمبر03/2021 ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے توثیق شدہ نمبر858/2021بتاریخ18اگست2021صوبہ کشمیر کے تمام چیف ایجوکیشن آفیسرز کو آن لائن موڈ میں تبدیل کرنے کے لئے ہدایت دی گئی ہے ۔