تمام طبقے خوبصورت یوٹی کی تشکیل میں حصہ ڈالیں | ’آیئے بہتر مستقبل کا عہد کریں‘

سرینگر //لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ حکومت سماجی عدم توازن کو دور کرنے کیلئے پرعزم ہے۔عوام کی آواز‘ پروگرام میں انہوں نے کہا’’آئیے، ہم سب ایک جموں کشمیر کی تعمیر کے لیے مساوات اور سماجی ہم آہنگی کے راستے پر چلنے کا عہد کریں ،جہاں سماج کے تمام طبقات مل کر اس خوبصورت یوٹی کے مستقبل کی تشکیل میں اپنا حصہ ڈالیں‘‘۔منشیات سے آزاد جموں و کشمیر کے لیے مداخلتی پروگراموں، روک تھام کی تعلیم، بیداری پیدا کرنے، صلاحیت کی تعمیر، علاج اور بحالی کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت ایکشن فریم ورک کو مضبوط بنانے اور ایک مضبوط قدم اٹھانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات سے پاک معاشرے کی تعمیر کے لیے عملی حل فراہم کرنے کے علاوہ منشیات کے استعمال کے خلاف موقف کیلئے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر شہری کو ترقی کے مساوی مواقع حاصل ہوں، اور بنیادی سہولیات تک معقول اور سستی رسائی حاصل ہو۔لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ معاشرے کی بہتری کے لیے خود کو وقف کریں، ہمیں بنی نوع انسان کی بھلائی پر اپنے ایمان کو مضبوط کرنا چاہیے اور ہر ایک کو نیک زندگی گزارنے کی ترغیب دینی چاہیے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ آئیے آج ہم سب برابری اور سماجی ہم آہنگی کے راستے پر چلنے کا عہد کریں اور ایک جموں کشمیر کی تعمیر کریں جہاں سماج کے تمام طبقات مل کر مستقبل کی تشکیل میں اپنا حصہ ڈالیں۔لیفٹیننٹ گورنر، منوج سنہا نے عوام کی آوازپروگرام کی اس ماہ کی قسط کو جموں و کشمیر کے نوجوان کامیابی حاصل کرنے والوں کے نام وقف کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیر زون سے بارہویں جماعت کی اول پوزیشن حاصل کرنے والی عروسہ پرویز کو مبارکباد دی۔انہوں نے مزید کہا، "یہ ایک قابل ذکر کارنامہ ہے جو آنے والے برسوں میں نوجوانوں کو متاثر کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے 10ویں اور 12ویں بورڈ کے امتحانات پاس کرنے والے طلبا کو بھی مبارکباد دی اور ان کے کامیاب مستقبل کی خواہش کی۔کوویڈ کے بعد کی تعلیمی اصلاحات پر لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ بچوں کی تعلیم اور صحت انتظامیہ کی سب سے بڑی ذمہ داریاں ہیں۔پچھلے سال، کووڈ کے بعد کے مرحلے میں تعلیم کو صحت کو ترجیح دینی تھی اور اب، کیسز میں کمی، اسکولوں کے کھلنے اور خوشی کے ماحول کی سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت تمام سماجی عدم توازن کو دور کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی جامع ترقی اور حکومت کے پروگراموں اور شہریوں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔تمام دیہاتوں کو ڈیجیٹل طور پر خواندہ بنانے کے وزیر اعظم کے عزم کو پورا کرنے کے لیے، ہم نے ڈیجیٹل جموں کشمیر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آنے والے دنوں میں، اس مہم کے تحت، انتظامیہ ڈیجیٹل خدمات اور ڈیجیٹل خواندگی کے لیے کام کرے گی۔