تمام سکولوں ، آنگن واڑی مراکز کو نل کے پانی کی فراہمی کیلئے 15 اگست کی آخری تاریخ مقرر

 ڈوڈہ//ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے 15 اگست 2021 کو تمام سرکاری تعلیمی اداروں بشمول آنگن واڑی مراکز ، صحت کے اداروں اور گرام پنچایتوں کو نل کے پانی کی فراہمی کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔وہ یہاں ایک اجلاس میں جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت کوریج کا جائزہ لے رہے تھے۔ آخری تاریخ مقرر کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے عملدرآمد کرنے والی ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ پہلے سے احاطہ شدہ اداروں کے حوالے سے تمام اندراجات کو نامزد پورٹل پر غلطی سے پاک کریں۔انہوں نے حکم دیا کہ "اعلی حکام کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کو غیر ضروری تاخیر کے بغیر حاصل کریں اور 15 اگست سے پہلے تمام اداروں کو نل کے پانی کی 100 فیصد سہولت کو یقینی بنائیں"۔اجلاس میں چیف پلاننگ آفیسر ، ڈی پی ای او ، ایس ای ہائیڈرولکس ، سی ایم او ، سابق این پی ایچ ای ڈوڈا ، سابق انجینئر سپل سب ڈویڑن گنڈو کے علاوہ ایگزیکٹو محکموں کے دیگر افسران نے شرکت کی۔