تل ابیب سمیت دنیا بھر میںشدید احتجاج

عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک

تل ابیب//: اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سمیت مختلف ممالک میں اسرائیلی حملوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مظاہرین نے فلسطینی پرچم تھامے ہوئے اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ اسی دوران، سوئیڈن میں فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالی گئی جہاں شرکاء نے فلسطینی عوام کے حق میں نعرے بلند کیے۔لندن میں بھی ساحل سمندر پر لوگوں کی بڑی تعداد نے فلسطینی پرچم اٹھائے غزہ میں شہید ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں بھی سینکڑوں افراد نے اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔دوسری جانب، تل ابیب میں اسرائیلی حکومت کے خلاف سینکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، جنہوں نے وزیر اعظم نیتن یاہو سے استعفیٰ دینے اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر زور دیا۔

جنگی سامان خریداری | امریکہ کا اسرائیل کو اربوں ڈالر دینے کا اعلان
عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
تل ابیب//اسرائیلی فوج کیلیے اسلحہ اور فوجی ساز و سامان خریدنے کیلئے امریکا نے مزید فنڈز دینے کا اعلان کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق امریکا اسرائیل کو 3.5 ارب ڈالر فراہم کرے گا جو اسرائیلی فوج کیلیے ہتھیار اور فوجی ساز و سامان پر خرچ کیے جائیں گے۔امریکی عہدیدار نے کہا کہ ہتھیاروں اور جنگی ساز و سامان کی خریداری کیلیے امریکا کی جانب سے جلد ہی اسرائیل کو 3.5 ارب ڈالر جاری کرنے کا امکان ہے۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو ا?ئندہ کچھ ماہ میں رقم جاری کردی جائے گی جبکہ امریکی کانگریس پہلے ہی رقم کی منظوری دے چکی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کو 3.5 ارب جاری کرنے کا فیصلہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باوجود سامنے آیا جس میں اب تک ہزاروں افراد کی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔