ریاسی //گجر اینڈ بکر وال ہوسٹل تلوارا کا دورہ کیاجہاں انہوںنے آر اینڈ بی محکمہ کی طرف سے تعمیر کئے گئے ڈائننگ ہال عمارت کا افتتاح کیا۔ بعد میں وزیر نے ہوسٹل کے طلاب کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوںنے ہوسٹل کی انتظامیہ اور متعلقہ افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اورطلاب کو فراہم کی جارہی سہولیات کا جائزہ لیا۔وزیر مملکت اجے نندا، ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی پرسنا راما سوامی جی،ڈائریکٹر خوراک ، شہر ی رسدات اور امور صارفین آر اے انقلابی، ڈائریکٹر قبائلی امور ، کنٹرولر لیگل میٹرولوجی آر کے کٹوج ، اے ڈی ڈی سی رومیش چندر ، اے سی آر ہربنس شرماو دیگر ضلع افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔وزیر نے ڈائریکٹر قبائلی امور کو ہدایت دی کہ وہ تلوارا کے گرلز ہوسٹل کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ روپے واگذار کریںاور آر اینڈ بی محکمہ کو اس عمارت کے ڈی پی آر تیار کرنے کی تلقین کی ۔وزیر نے ڈائریکٹر کو طلاب کے لئے ایک بس کا انتظام کرنے کے کہا تاکہ طلاب کو آنے جانے میں سہولیت ہو۔