محمد تسکین
بانہال // عید کے صبح منگل سے بدھ کی دوپر تک ادھم پورکے سمرولی اور رام بن کے پنتھیال علاقے میں گرتے پتھروں کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی امدورفت کئی گھنٹوں تک متاثر رہی اور بعد میں سڑک کو قابل امدورفت بنایا گیا۔ ادھم پورور رام بن سیکٹر میں بدھ کی بارشیں ہوئی تھیں تاہم سمرولی کے مقام بھاری پتھروں کے گر آنے سے شاہراہ کے بار بار بند ہونے کیلئے فورلین شاہراہ کی تعمیراتی کمپنی کی جاری کھدائی کو ذمہ دارٹھہرایا جارہا ہے۔ ادہم پور کے سمرولی علاقے میں فورلین شاہراہ کی کھدائی کے دوران چٹانوں کے گر آنے کا سلسلہ پچھلے کئی مہینوں سے مسافروں اور ٹریفک اور ضلع حکام ادہم پور کیلئے درد سر بنا ہوا ہے اور منگل کی طرح بدھ کو بھی سمرولی میں فورلین شاہراہ کے تعمیراتی کام کے دوران بھاری پتھر شاہراہ پر گر آئے جس کی وجہ سے دو وقفوں میں شاہراہ کم از کم پانچ گھنٹوں تک بند رہی۔ایس ایس پی ٹریفک نیشنل ہائے وے شبیر احمد ملک نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ادہم پور کے سمرولی علاقے میں بدھ کی دوپہر بند شاہراہ کو بحال کیا ہی جارہا تھا کہ رام بن کے پنتھیال علاقے میں بارشوں کی وجہ سے پہاڑی سے پتھروں کے گر آنے کا نیا سلسلہ شروع ہوا جس کی وجہ سے پنتھیال کے مقام عارضی طور قائم کئے گئے لوہے کے ٹنل کو شدید نقصان پہنچا اور ٹریفک کی نقل وحرکت کم از کم ایک گھنٹے تک متاثر رہی۔ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ اس سے قبل بدھ کی صبح کے اوقات میں ادہم پور کے سمرولی علاقے میں شاہراہ پر جاری کام کے دوران گر آئے بھاری پتھروں کو صاف کرکے شاہراہ کو دوپہر میں قابل آمدورفت بنایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آج یعنی جمعہ کو بہتر سڑک اور موسم کی صورت میں دونون طرف سے مسافر ٹریفک چلے گا جبکہ مال گاڑیوں کو ادہم پور سے چھوڑاجائیگا۔