پونچھ//آل جموں و کشمیر اور لداخ ٹیچرس فیڈریشن کی جانب سے اتوار 21مئی کو ڈاک بنگلہ پونچھ کے کانفرنس ہال میں ایک سیمینار منعقد کیاجارہاہے ۔اس سلسلہ میں موہندر پرکاش بالی ضلعی جنرل سیکریٹری آل جموں کشمیر اور لداخ ٹیچرز فیڈریشن (AJKLTF) پونچھ اور اکھل بھارتیہ راشٹریہ شکشک یونین (ABRSM) نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کی جانب سے جو سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے اس میں پریا سیٹھی وزیر وزیر مملکت مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہو رہی ہیں جبکہ اس موقعہ پر پردیپ شرما ممبر قانون ساز کونسل کے علاوہ ضلع کے ماہرین تعلیم اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی اہم ضرورت ہے ۔ فیڈریشن ضلع صدر فیاض علی آرزو نے کہا کہ اس سیمینار کا مقصد یہ ہے کہ کچھ جرات مندانہ اقدامات اٹھا کر تعلیم نظام میں بہتری لانا ہے ۔انہوں نے موجودہ مخلوط سرکار کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست میں تعلیمی نظام بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیمنار میں شرکت کریں ۔اس موقعہ پر گروندر سنگھ،ڈاکٹردھرمندر شاستری، رویندر دتا، جیون پرکاش ،سنجیو دتا ،نیتن سودن، یوگیش کمار، روندردتا اور رمیش چندروغیرہ بھی موجو دتھے۔