سرینگر میںعوامی دربار کے دوران پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن سے ملاقی
سرینگر//گورنر کے صلاحکار خورشید احمد گنائی نے تعلیمی نظام سے وابستہ افراد سے تلقین کی ہے کہ وہ ہر سطح پر اس نظام کو مزید مستحکم بنانے کے لئے کام کریں۔گورنر گریوینس سیل چرچ لین سرینگر میں لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر موصوف نے کہا کہ تعلیمی نظام ریاست کی مجموعی ترقی کے لئے لازمی ہے۔عوامی دربار کے دوران مشیر موصوف نے کشمیر صوبے کے مختلف علاقوں سے آئے40 وفود اور کئی افراد کے ساتھ بات چیت کے دوران اُن کے مسائل سُنے۔پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں مشیر موصوف کو جانکاری دی۔اس سلسلے میں پرائیویٹ سکولوں کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے خورشید گنائی نے کہا کہ یہ تعلیمی ادارے ریاست میں تعلیم کو عام کرنے میں اپنا بنیادی رول ادا کرتے ہیں۔مشیر موصوف نے اُن سے تلقین کی کہ وہ اساتذہ اور دیگر ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے سلسلے میں یکم اپریل سے6 اپریل تک مخصوص ہفتہ منائیں۔اس سے قبل حج اینڈ عمرہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ایک وفد نے مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کر کے ریاست کے حج کوٹہ میں اضافہ کرانے کی مانگ کی۔مشیر موصوف نے ان کی تجویز پر مناسب کاروائی کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور یہ معاملہ متعلقہ مرکزی وزارت کی نوٹس میں لائیں گے۔اس دوران کئی عوامی وفود نے اپنے مسائل مشیر کی نوٹس میں لائے