سرینگر// کورنا وائرس کے عالمگیروباء کے پھیلائو میں اضافہ کے باعث ملک گیر لاک ڈائون میں توسیع کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں سرکاری دفاتر ، ماسوائے لازمی سروسز، تعلیمی ادارے اور ہائی کورٹ کو 17مئی تک بدستور بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ محکمہ اسکولی تعلیم نے جموں کشمیر میںتمام تعلیمی اور تربیتی اداروں کو17 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ خیال رہے کہ جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی بیماری کی دستک کے ساتھ ہی تمام تعلیمی اداروں کو مارچ میں ہی بند کر دیا گیا تھا ۔ محکمہ اسکولی تعلیم کے ایڈیشنل سیکریٹری روہت شرما کی جانب سے اتوا ر کو ایک حکنامہ جاری کیا گیا جس میں جموں کشمیر کے تمام تعلیمی اور تربیتی اداروں کو17 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ۔ادھر ہائی کورٹ نے بھی ایک آڈر جاری کیا ہے جس میں عدالتوں کو 17مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے جموں کشمیر اور لداخ سمیت تمام اضلاع میں عدالتوں کے علاوہ سرینگر اور جموں میں ہائی کورٹ 17مئی تک بند رہیں گے۔ سرکاری دفاتر میں بھی سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے اس حوالے سے جو پہلے احکامات دیئے گئے تھے، ان پر عمل جاری رہیگا۔
تعلیمی ادارے اور عدالتیں 17مئی تک بند رہیں گے
