تصویری انتخابی فہرستوں پرنظر ثانی

ڈوڈہ//چیف الیکٹرول آفیسر جموں وکشمیر نے یکم جنوری 2019 تک تصویری انتخابی فہرستوں کی خصوصی خلاصہ نظر ثانی کے حوالہ سے کیمپ منعقد کیا۔جن کی عمر یکم جنوری تک18سال ہوگی اپنا ووٹ بنوا سکتے ہیں۔ ووٹر الیکٹرول رجسٹریشن آفیسر ، بوتھ لیول افسر ان کے سامنے اپنا دعویٰ پیش کر کے نام حذف کروانے ،اصلاحات اور منتقلی موقعہ پر ہی کروا سکتے ہیں۔اس بیداری کیمپ میں ڈپٹی الیکشن آفیسر ڈوڈہ ہارون رشید نائیک،تحصیلدار یونس زرگر اور نائب تحصیلدار ڈوڈہ سجاد خانجی کے علاوہ الیکشن محکمہ کے دیگر سٹاف بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ تمام بی ایل او اور سپر وائزر اور الیکٹرال لٹریسی کلبوں کے رضا کار وں نے بھی بیداری  کیمپ میں شرکت کی۔