تصدق مفتی کا دورۂ حضرت بل

سرینگر //درگاہ حضرت بل کو وادی کشمیر کا ایک روحانی مرکز قرار دیتے ہوئے سیاحت کے وزیر تصدق مفتی نے آثار شریف حضرت بل کی شانِ رفتہ کو تحفظ دینے کی ہدایت دی ہے۔ان باتوں کا اظہار وزیر موصوف نے درگاہ حضرت بل پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لینے کے دوران کیا۔مکانات و شہری ترقی کی وزیر مملکت آسیہ نقاش، وائس چئیرمین جے اینڈ کے وقف بورڈ نظام الدین بٹ، ڈپٹی کمشنر سرینگر سید عابد رشید، ناظم سیاحت محمو دا ے شاہ اور متعلقہ محکموں کے افسران وزیر کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران وزیر نے درگاہ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا۔ انہوں نے انٹیک، سیکاپ اور جے کے پی سی سی کی مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ درگاہ اور اس کے گرد و نواح میںدیدہ ذیبی یقینی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے کنسلٹنٹو ں کی خدمات بھی حاصل کی جانی چاہئیں تا کہ تعمیراتی کام جدید خطوط پر عمل میں لائے جاسکیں۔