تصدق حسین ملک بار ایسوسی ایشن رام بن کے صدر منتخب

رام بن// بار ایسوسی ایشن رام نے ایڈوکیٹ تصدق حسین ملک کو بغیر مقابلہ اپنا صدرمنتخب کیاہے جبکہ کرنیل سنگھ ووٹنگ کے بعد نائب صدرمنتخب کیا گیا۔ انتخابات کا یہ عمل بار ایسوسی ایشن رام بن میں صبح10بجے شروع ہوا۔ جنرل سکریٹری کے عہدہ کے لئے ایڈوکیٹ رنجیت سنگھ بھلوال منتخب ہوئے انہوںنے آصف حمید یتو کو 4 ووٹوں کے فرق سے ہرایا ۔ جبکہ نائب صدر کے عہدہ کے لئے ایڈو کیٹ کرنل سنگھ اور ایڈوکیٹ یاسر احمد ملک نے برابر ووٹ حاصل کئے بعد میں اتفاق رائے سے فیصلہ لیا گیا کہ ایڈوکیٹ کرنیل سنگھ ایک سال کے عرصہ تک ایسو سی ایشن کے بدستور نائب صدر رہیں گے ۔ جبکہ ایڈوکیٹ یاسرملک دوسرے سال کے لئے جبکہ ایڈوکیٹ صغیر لون بااتفاق رائے جوائنٹ سکریٹری /خزانچی منتخب کئے گئے ۔ یہ انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعہ بار ایسوسی ایشن کے دفتر میں وکلاء اور جو ڈیشنل افسروں کی موجود گی میں منعقد ہوا۔ نتائج کے بعد نئی ٹیم نے وکلا کی بہتری کے لئے لگن وتندہی سے کام کرنے کا عہد کیا۔