عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//فوج کے ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او)، جو دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں مارا گیا تھا، کی راجوری ضلع میں واقع اس کے آبائی گاؤں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔نائب صوبیدار وپن کمار (42) ہماچل پردیش کے سپاہی اروند سنگھ کے ساتھ ملی ٹینٹوں کے ایک حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے ۔خطہ چناب کے چھاترو کے جنگلاتی علاقہ میں ملی ٹینٹوں سیکورٹی فورسز پر حملہ کیاتھا جس میں دونوں اہلکار شدید زخمی ہو گئے تھے تاہم اس کے بعد فوج ،پولیس و دیگر سیکورٹی ایجنسیوں نے علاقہ میں وسیع آپریشن شروع کیا ۔راجوری میں کمار کے آبائی گاؤں سندربنی میں اس وقت اداسی چھا گئی جب ترنگے میں لپٹی ان کی میت کو ہفتہ کی سہ پہر آخری رسومات کے لئے ایک سجی ہوئی فوجی گاڑی میں لایا گیا۔کمار کے پسماندگان میں بیوی اور دو بچے ہیں ۔