تشہیری مواد کی نمائش ممنوع قرار

جموں//الیکشن کمیشن آف انڈیانے الیکٹرانک میڈیا بشمول کسی بھی اشتہاری مواد کی سینمیوٹوگرافی ، جسے کسی بھی سیاسی جماعت یا فرد کے مقاصد پورے ہوں، کی نمائش کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ایک تفصیلی حکمنامے بتاریخ 10؍ اپریل  2019ء میں کہا گیا ہے کہ مثالی ضابطہ اخلاق کے نفاذکے دوران بائیوگرافی / ہیگیو گرافی کی صورت میں کسی بھی سیاسی جماعت یا فرد جو اس عمل کے ساتھ جڑے ہوں اور جسے اِنتخابات کے دوران ماحول میں تنائو پیدا ہو ، الیکٹرانک میڈیا بشمول سنیمٹیو گرافی کے ذریعے نمائش نہ کی جائے۔ای سی آئی نے مزید کہا کہ کوئی بھی پوسٹر یا تشہیری مواد جو کسی امید وار کو بالواسطہ یا بلا واسطہ الیکٹورل مقاصد میں فائدہ دے رہا ہو ، ای سی آئی کی طرف سے اجازت نامے کے بغیر الیکٹرانک /پرنٹ میڈیا میں نہ دکھایا جائے۔ای سی آئی نے کہا ہے کہ کسی بھی سنیمٹیو گرافی مواد جسے مخصوص اتھارٹی نے تصدیق کیا ہو ، اگر اس سلسلے میں کوئی بھی خلاف ورزی یا شکایت درج ہو ،کمیشن کی طرف سے تشکیل شدہ ایک کمیٹی ان معاملات کا جائزہ لے گی اور متعلقہ لوگوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کو تجویز کرے گی۔متعلقہ کمیٹی کے سربراہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس یا  ہائی کورٹ کے کوئی ریٹائرڈ چیف جسٹس ہوں گے ۔