سرینگر // صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے بدھ کو ہفتہ وارمیٹنگ کی صدارت کی۔ جون مہینے میں ہونے والے مسلسل تیسری میٹنگ کے دوران ڈویژنل کمشنر نے کورونا وائرس وبائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں وادی میں صحتیاب ہونے والے مریضوں اور وائرس سے ہونے والے اموات کی شرح پر بھی غور و خوص کرنے کے علاوہ تشخیصی عمل میں تیزی کے علاوہ موجودہ صورتحال پر بھی غور و خوص کیا گیا ۔ ڈیویژنل کمشنر سرینگر کو بتایا گیا کہ شعبہ صحت میں کورونا وائرس کے تشخیصی عمل کو تیزکرنے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کا مقابلہ کیا جاسکے۔ میٹنگ کے دوران ڈویژنل کمشنر نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریڈ زون اور نان ریڈ زونوں میں نمونے حاصل کرنے پر سختی سے عمل کرے۔ انہوں نے میٹنگ کے دوران مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں پر توجہ دینے کی ہدایت دی۔قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کی خبریں موصول ہونے کے بعد ڈویژنل کمشنر کشمیر نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں اور ان پر جرمانے عائد کریں۔ میٹنگ میں ڈی سی سرینگر شاہد اقبال چودھری کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔
تشخیصی عمل تیزکرنے کیلئے افسروں پرصوبائی کمشنر کا زور
