تری پورہ میں بنگلہ دیش سرحد پر برادر کشی کا واقعہ | بی ایس ایف کے 2اہلکار ہلاک ،افسر زخمی

نئی دہلی //تری پورہ میں ہند بنگلہ دیش سرحد پرایک پوسٹ پر فائرنگ سے بی ایس ایف کے 2 اہلکار ہلاک اور ان کا سینئر افسر زخمی ہوگیا۔تریپورہ سرحدی سرحد کے بی ایس ایف کے ترجمان نے بتایا کہ 20 ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کانسٹیبل ستبیر سنگھ اور کانسٹیبل پرتاپ سنگھ ، "لڑائی جھگڑے" میں مارے گئے۔پرتاپ سنگھ نے مبینہ طور پر ستبیر سنگھ پر گولی چلائی ، جو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ پرتاپ سنگھ کو بعد میں پوسٹ پر تعینات ایک سنٹری نے قتل کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ پوسٹ کمانڈر سب انسپکٹر رام کمار کی دونوں ٹانگوں پر گولیاں لگی ہیں کیونکہ کانسٹیبل پرتاپ سنگھ نے بھی اس پر فائرنگ کی۔