سرینگر// سوموار کو تعلیمی اداروں میں احتجاجی مظاہرے بھڑک اٹھنے کے بعد وادی بھر میں ایک بار پھر موبائل انٹر نیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ضلع انتظامیہ نے اس ضمن میںتمام مواصلاتی کمپنیوں کو تھری جی اور فور جی موبائیل انٹرنیٹ خدمات بند رکھنے کی ہدایات جاری کیں ۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ہ فیصلہ بنیادی طور پر گذشتہ چند روز کے دوران سوشل میڈیا پر آئے حالیہ ویڈیوز کے بعد لیا گیا جس میں فوج ،سی آر پی ایف اور اور دیگر نیم فوجیوںکی جانب سے کی گئی زیادتیاں کو منظر عام پر لایا گیا تھا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو زکے ذریعے فورسز کو بد نام کرنے کا مقصد ہے تاکہ نوجوانوں کو مزید اکسایا جائے ۔ ادھرگذشتہ 9دنوں کے دوران تیسری مرتبہ سوموار کی شام انٹرنیٹ سروس منقطع کر دی گئی۔ تاہم براڈ بینڈ اور ٹو جی انٹرنیٹ خدمات کو بحال رکھا گیا ہے۔