ترہگام میں نوجوان کی لاش درخت سے لٹکتی پائی گئی

کپوارہ//سرحدی قصبہ ترہگام کے مضافات زرہامہ میں ایک 19سال نوجوان کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ، جس کے بعد پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کی ۔معلوم ہوا ہے کہ شاہد احمد وانی ولد محمد احسن وانی ساکن چک زرہامہ کی لاش منگل کی صبح اپنے گھر کے نزدیک ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی جس کے بعد وہا ں افرا تفری مچ گئی ۔شاہد کی لاش کے بارے میں جب اُس کے گھر والو ں کو پتہ چلا تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔افراد خانہ کا کہنا ہے کہ شاہد منگل کی شام تک اپنے گھر میں تھا اورپھر وہاں سے چانک غائب ہوا ۔گھروالو ں نے اگرچہ شاہد کی تلاش شروع کی ، تاہم اِس کا کوئی اتہ پتہ نہیں ملا اور بدھ کی صبح کو اس کی لاش پر اسرار حالت میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ۔افراد خانہ نے الزام لگایا کہ شاہد کو پھانسی دی گئی اور پولیس فوری طور قاتلو ں کو بے نقاب کرے ۔اس حوالہ سے پولیس کا کہنا ہے کہ انہو ں نے شاہد کی لاش کا پو سٹ مارٹم کروایا اور رپورٹ آنے کے بعد ہی یہ پتہ چل جائے گا کہ شاہد نے خود کشی کی ہے یا اُس کو مار دیا گیا ہے۔ پولیس نے دفعہ 174درج کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔