ترہگام میں ادویہ فروشوں کا احتجاج

کپوارہ//پرائمری ہیلتھ سنٹر ترہگام میں کوڑا کرکٹ کو ہسپتال کے مین گیٹ پر جلانے کے خلاف ادویہ فروشوں نے احتجاج کیاہے ۔ ادویہ فروشوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ ایک طرف انتظامیہ سوچھ بھارت مشن کے تحت گلی کوچو ں اور دیگر مقامات کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے مہم چلا رہے ہیں تا کہ ما حول صاف رہیں لیکن ترہگام قصبہ میں قائم پرائمری ہیلتھ سنٹر میں دن بھر کے جمع شدہ گندگی اور غلاظت کو صفائی کرمچاری اکھٹا کر کے اسپتال کے مین گیٹ پر جلاتے ہیں جس کی وجہ اس سے بد بو اور دھویں کی وجہ سے اسپتال کے سامنے ادویات فروش کے ساتھ ساتھ بازار میں دکاندارو ں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ دکاندارو ں کا کہنا ہے کہ کئی بار اسپتال انتظامیہ کی نو ٹس میں معاملہ لایا گیا لیکن انہو ں نے اس گندگی اور غلاظت کو ٹھکانے کے لئے کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی ۔میڈیکل دکانو ں کے مالکان نے الزام لگایا کہ جمعہ کی صبح جب اسپتال کے کر مچاریو ں نے گندگی اور غلاظت کو مین گیٹ کے سامنے جلایا تو انہو ں نے اس پر اعتراض کیا لیکن انہو ں نے اپنی من مانی جاری رکھی ۔انہو ں نے مطالبہ کیا کہ ضلع انتظامیہ اس معاملہ کا نو ٹس لیکر من مانی کر نے والے عملہ کے خلاف کاروائی کریں بصورت دیگر وہ  زور دار احتجاج کریں گے ۔اس حوالہ سے بلاک میڈیکل آفیسر ترہگام ڈاکٹر نثار احمد سے رابطہ کیا تو انہو ں نے دکاندارو ں کے اس الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال کے جمع شد ہ کو ڑا کرکٹ کو ہر ہفتہ ایک گا ڑی کے ذریعے لاسی پورہ پلوامہ میں لیکر ٹھکانے لگایا جاتا ہے ۔انہو ں نے کہا دکاندارو ں کا الزام بے بنیاد ہے ۔