ترک تمباکو نوشی کے عالمی دن پر ڈگری کالج بانہال نے ویبنار کا اہتمام کیا

بانہال//ڈگری کالج بانہال کی مباحثے اور سمینار کمیٹی نے سرکار کے این ایس ایس یونٹ کے تعاون سے ڈگری کالج بانہال میں world no Tobacco day کی مناسبت سے webinarکے ذریعے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدرات پرنسپل ڈگری کالج بانہال ڈاکٹر منوہر لعل نے کی۔اپنے افتتاحی خطاب میں ڈاکٹر منوہر لال نے اس آن لائین نشست میں آئے مہمانوں کا استقبال کیا اور تمباکو نوشی ترک کرنے کے عالمی دن کی اہمیت کے بارے میں روشنی ڈالی ۔ انہوں نے تمباکو نوشی کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ تمباکو نوشی ترک کرنے کا عہد کریں اور کبھی بھی کسی بھی قسم کے تمباکو کا استعمال نہ کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں تاکہ تمباکو نوشی سے پاک اور صحتمند معاشرے کی تعمیر کہ جاسکے ۔اس آن لائین مباحثہ میں مہمانان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ تمباکو نوشی انسانی صحت کیلئے ایک امکانی خطرہ ہے اور تمباکو نوشی کے عادی افراد اس کی لت میں مبتلا ہوکر اپنی صحت اور سماج کیلئے خطرے کا باعث بن جاتے ہیں ۔ انہوں نے تمباکو نوشی کرنے والوں اور ان کے ساتھ ساتھ دوسرے افراد کو تمباکو نوشی کی وجہ صحت کے مضر اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر لون نے حکومت اور حکومت کے طریقوں کو بھی بیان کیا اور تمباکو نوشی اور تمباکو کی ہر طرح کی لعنت سے نمٹنے کے لئے سرکار سے پالیسیاں مرتب کرنے کی اپیل کی۔ شرکا اور مقررین نے عام لوگوں کو تمباکو سے دور رہنے اور احتیاط برتنے کی تلقین کی تاکہ تمباکو کے خوفناک نتائج پر روک لگائی جاسکے۔ اس موقع پر سوال کا جواب سیشن بھی ہوا اور تمباکو نوشی ترک کرنے کیلئے ڈگری کالج بانہال کے طلبا کی طرف سے بنائی گئی مصوری اور پلے کارڈوں پر لکھی گئی تحریروں کو بھی اس سیشن میں پیش کیا گیا جبکہ پروفیسر دیپک کمار نے سامعین کو اس دن کے تاریخی پس منظر کے بارے میں روشناس کیا۔ ویبنار کی اس نشست کی کاروائی آرگنائزنگ سکریٹری سجاد احمد سلطان اسسٹنٹ پروفیسر اور ییڈ اف اردو ڈیپارٹمنٹ نے کی جبکہ پروگرام کے اختتام پر عبید عزیز اسسٹنٹ پروفیسر اور ایچ او ڈی اکنامکس نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔