ترکانجن بونیار سڑک کھنڈرات میں تبدیل

بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے ترکانجن بونیار کا سڑک رابطہ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے جس کے باعث مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بونیار سے ترکانجن پانچ کلو میٹرسڑک اس قدرخستہ ہے کہ معمولی بارشوں کے ساتھ ہی سڑک جھیل کا منظر پیش کرتی ہے۔ ایک مقامی شہری نذیر احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ گذشتہ موسم سرما کے دوران ہوئی برفباری کے نتیجے میں سڑک میںجگہ جگہ گہرے کھڈ بن چکے ہیں اور اس پر طرہ یہ کہ کوئی ڈرنیج سسٹم بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ متعلقہ حکام کو کئی بار آگاہ کرنے کے باوجود اس سڑک کو نظر اندز کیا جارہاہے ۔مقامی لوگوں نے سرکار اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ  سڑک کی مرمت کرکے انہیں مشکلات سے نجات دلائی جائے۔