ترنگا گرنے کا معاملہ : تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

راجوری //یوم جمہوریہ کے روز راجوری میں ترنگالہرائے جانے کے دوران پرچم گر جانے کی واقعہ کی تحقیقات کا حکم جاری کیاگیاہے ۔اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو واقعہ کی تحقیقات کرے گی ۔ واضح رہے کہ راجوری میں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب کے دوران جب ڈپٹی کمشنر محمد اعجاز اسد ترنگالہرانے لگے تو اس کی رسی ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے پرچم نیچے گرگیا ۔ اس معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ضلع انتظامیہ کے ترجمان نے بتایاکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری شیر سنگھ اور ایڈیشنل ایس پی راجوری لیاقت کالس اس واقعہ کی تحقیقات کرکے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کریں گے ۔