سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ کی صدارت میں کل ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع کے ٹرانسپورٹ نظام سے جُڑے امو ر تبادلہ خیال کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر جو آر ٹی اے سرینگر کے چیرمین بھی ہیں نے تسلیم شدہ سومو سٹینڈوں کی فہرست اوران میں سوموگاڑیوں کی کُل تعداد کے بارے میں تفاصیل دس دنوں کے اندر اندر پیش کریں۔انہوںنے ضلع میں رجسٹر شدہ گاڑیوں کی جانچ صحیح معنوں میں کرانے پر بھی زور دیا۔ انہوںنے کہا کہ اس حوالے سے لعت ولعل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈاکٹر شاہ نے کہا کہ ضلع بھر میں عوامی ٹرانسپورٹروں کے لئے وقت کا ایک منصوبہ مرتب کیا جانا چاہیے۔میٹنگ میں آر ٹی او کشمیراورایس ایس پی ٹریفک سٹی نے بھی شرکت کی۔اس سے پہلے ضلع کے منی بس آپریٹروں نے ڈی سی کے ساتھ ملاقات کی اوراپنے اپنے مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔
ترقیاتی کمشنر کاشہر میںعوامی ٹرانسپورٹ کیلئے منصوبہ مرتب کرنے پر زور
