ترقیاتی کمشنر شوپیان کی فروٹ گروورس ایسوسیشن کے ساتھ ملاقات

 شوپیان//ضلع شوپیان کے معاملات پر تبادلہ خیال کے لئے ترقیاتی کمشنر نے منی سیکریٹریٹ آرہامہ میں فروٹ گروورس ایسوسیشن کے ساتھ ایک میٹنگ  کی۔میٹنگ میں اے ڈی سی،ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کمیٹی شوپیان، اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر شوپیان اورصدر فروٹ گروورس ایسوسیشن کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران اگلر شوپیان میں میگا فروٹ منڈی کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے اور چھاپڑی فروشوں کو درپیش مسائل کے علاوہ دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں ممبران نے اتفاق رائے سے چھاپری فروشوں کے لئے کسی موزوں جگہ کی نشاندہی کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ قصبہ کی سڑکوں سے چھاپڑی فروشوں کو موزوں جگہ پر منتقل کیا جاسکے۔دریںاثنا ء ترقیاتی کمشنر نے فروٹ منڈی کے باہر گاڑیوں کی باقاعدہ نقل وحرکت کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ آفیسران کو خصوصی ہدایات دیں۔