ترقیاتی کمشنر سرینگر کا دورۂ شہر خاص

سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے کل شہر خاص کا تفصیلی دورہ کیا۔جس دوران انہوںنے عوامی سہولیات سے جڑے ترقیاتی کاموںکاجائزہ لیا۔ترقیاتی کمشنر نے شیخ حمزہ مخدوم صاحبؒ کا دورہ کرکے وہاں سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے عرس کے احسن طریقے سے انعقاد اورزائرین کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ڈاکٹر شاہ نے زیارت گاہ کی انتظامیہ کے ساتھ عرس کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔عرس میںوادی کے مختلف علاقوں سے آنے والے ہزاروں کی تعدادمیں زائرین کی شرکت کی امید ہے۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے خواجہ بازار میں زیارت گاہ نقشبندصاحب کی تاریخی مسجد میں جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ کئی سینئر آفیسران بھی تھے۔