ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کا کیپیکس بجٹ 2018-19 کی پیش رفت کاجائز ہ

اننت ناگ(اسلام آباد)// ترقیاتی کمشنر اننت ناگ محمدیونس ملک نے آفیسران کی ایک میٹنگ میں کیپکس بجٹ 2018-19 کے تحت طبعی اورمالی حصولیابیوں کا جائزہ لیا۔ترقیاتی کمشنر نے مختلف محکموں کے تحت سیکٹر سطح پر کیپیکس بجٹ کے لئے مرکزی معاونت والی سکیموںکی حصولیابیوں کاجائز ہ لیا۔ انہوں نے محکمہ دیہی ترقی، آبپاشی وفلڈ کنٹرول ،تعمیرا ت عامہ،پی ایم جی ایس وائی ،ہیلتھ،پی ڈی ڈی ،اینمل ہسبنڈری ، ایجوکیشن ،یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ،صحت عامہ اور دیگر محکموں کے تحت سکیموں کی عمل آوری اورپیش رفت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ کیپیکس بجٹ 2018-19کے تحت 199.5کروڑ روپے کی واگذاری کو منظوری دی گئی ہے اوردستیاب63کروڑ روپے میں سے86.69فیصد رقومات جولائی2018ء تک بروئے کار لائے گئے ہیں۔اسی طرح دن کے کھانے کی سکیم کے تحت 1.24کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔جو کہ دستیاب رقم کا صد فیصد ہے ۔میٹنگ کے دوران محکمانہ سطح پر سکیموں کی پیش رفت اورحصولیابیوں کابھی تفصیلی خاکہ پیش کیا گیا۔